اسفند یار ولی نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے، جس میں شکوہ کیا گیا ہے کہ انکی جماعت کو دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح الیکشن مہم چلانے کا مساوی موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفند یارولی کی جانب سےلکھےگئےخط میںچیف الیکشن کمشنر سے کہا ہے کہ اے این پی کو الیکشن مہم چلانے کا مساوی موقع نہیں ملا۔ دہشتگرد حملوں کی وجہ سے پارٹی کےپچاس کارکن جاں بحق جبکہ ایک سوسے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم چلانے کا موقع ملا ہے اس طرح اے این پی کو مساوی موقع نہیں مل سکا۔اے این پی کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کو مہم چلانے کیلئے انکی جماعت کو مساوی موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن