اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے ساتھی احتجاج کا سن کر ہی بوکھلا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وعدوں سے انحراف سعد رفیق اور ان کی جماعت کا شیوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)حکم امتناع کی آڑ میں مدت پوری کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے تاہم تحریک انصاف مینڈیٹ چرانے والوں کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، یہ لوگ جو مرضی کرلیں انہیں اب راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ چودھری نثار علی خان 40 حلقوں کی جانچ پڑتال جبکہ سعد رفیق 4 کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، مسلم لیگ ن جرأت کا مظاہرہ کرے، 4 حلقوں کی جانچ پڑتال ہی مینڈیٹ کی حقیقت کھولنے کیلئے کافی ہے۔
احتجاج کا سن کر سعد رفیق اور انکے ساتھی بوکھلا گئے ہیں: شیریں مزاری
May 07, 2014