اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین 2 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے جبکہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تین جون کو پیش کیا جائیگا۔ اس ضمن میں پارلیمانی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ موجودہ پارلیمانی سال 31 مئی کو مکمل ہوگا اور نئے پارلیمانی سال کے حوالے سے یہ تجویز ارسال کی گئی ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین 2 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں جبکہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 3 جون کو پیش کیا جائے۔ اس مجوزہ شیڈول کے مطابق چار اور 5 جون کو وقفہ ہوگا اور 6 جون سے نئے وفاقی بجٹ پر عام بحث شروع کی جائیگی۔