عدالت رنجیت سنگھ کی طرز پر کیس نہیں سن سکتی: جسٹس جواد‘پہلی مرتبہ مقدمہ کا فیصلہ اردو میں تحریر کروایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) بین الاقوامی عدالتی کانفرنس کے ثمرات جسٹس جواد نے پہلی بار کیس کا آرڈر قومی زبان اردو میں تحریر کروایا ۔جسٹس جواد جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالتوں میں مقدمات کی فائلوں کے ساتھ کیس نمٹانے کے لئے ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا جیسا ’’رنجیت سنگھ‘‘   نے کیا، رنجیت سنگھ کے بارے مشہور ہے کہ اس کے دورے حکمرانی میں پانچ سو یا پانچ ہزار یومیہ سائلین کی جانب سے حصول انصاف کے لئے درخواستیں آتی تھیں وہ انہیں میز پر رکھ کر اپنی تلوار کا وار کرتا جو میز سے نیچے گر جاتی تھیں وہ مسترد اور جو میز پر باقی بچ جاتی تھیں وہ منظورکرلیتا ان درخواستوں پر انصاف فراہم کرتے ہوئے فیصلہ دیتا، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کرپشن اور مسائل کے خاتمے کے لئے سال 2011ء سے حاجی محمد جاوید اقبال  بنام صدر پاکستان ، کی دائر درخواست کی سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن