کراچی (خصوصی رپورٹ) ماہرین نے بھارتی ڈیم ماحولیات کیلئے خطرہ قرار دیدئیے۔ امت رپورٹ کے مطابق اتر گھنڈ میں مسلسل 2برس سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ دریائوں کا رُخ موڑنے کیلئے ناقص ڈیزائننگ کی گئی تھی۔ پیپلز سائنس انسٹیٹیوٹ کے پینل نے سپریم کورٹ میں تحقیقی رپورٹ جمع کراتے مطالبہ کیا ہے مزید ڈیم تعمیر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔