پیرمحل (نامہ نگار)کتوں کو لڑائی کی تربیت دلانے کیلئے مالک نے انکو سکول ملازم پر چھوڑ دیا۔ زخمی کو طبی امداد فراہم کیلئے سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ کمالیہ روڈ پر واقع گائوں 664/5گ۔ ب کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تعینات لیبارٹری اسسٹنٹ محمد صدیق صبح کے وقت موٹر سائیکل پرسکول جا رہا تھا جبکہ برکت علی اپنے دو پالتو کتوں کو سیر کروانے کی غرض سے کھیتوں کی جانب جا رہا تھا۔ محمد صدیق قریب سے گزرا برکت علی نے کتوں کی ڈوریاں کھول دیں جنہوں نے حملہ آور ہو کر سکول ملازم کو ٹانگوں پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ملازم نے بتایا کہ جب کتے مجھے کاٹ رہے تھے تو مالک قہقہے لگا کر ہنس رہا تھا اور ساتھ یہ بھی باور کروا رہا تھا کہ انسانوں کوکاٹنے سے کتے لڑائی کی تربیت جلد حاصل کر لیتے ہیں۔ مضروب سکول ٹیچر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازسے شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔