اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں گھرا ہے، عمران اور طاہر القادری تماشہ نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا جیو کو آئی ایس آئی کے سربراہ پر بغیر شواہد کے الزامات لگانے پر معذرت کرنی چاہئے۔