بعض صحافیوں کیخلاف زید حامد کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 6کے تحت سیفما اور سینئر صحافیوں کیخلاف زید حامد کی درخواست  پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے حکم دیا ہے کہ کیس کو سماعت کیلئے فکسڈ کیا جائے۔  زید حامد  نے 27 مارچ 2012ء کودرخواست دائر کی  تھی جس میں وزارت قانون، وزارت اطلاعات، پیمرا، سینئر صحافی نجم سیٹھی، امتیاز عالم، حامد میر، حسن نثار، ماروی سرمد، خالد احمد، بینا انور، نصرت جاوید اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کو فریق بنایا گیا ہے۔  منگل کو جسٹس ناصر الملک کے چیمبر میں اعتراضات  کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے کالم اور دیگر تحریری مواد لف کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ سینئر صحافی اور دیگر فریقین نظریہ پاکستان، تحریک آزادی، بانیان پاکستان کیخلاف اپنی تحریروں کے ذریعے زہر پھیلاتے  ہیں اور بھارتی مفادات کو فروغ دیتے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دائر درخواست پر رجسٹرا ر آفس نے اعتراضات لگائے تھے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن