لاہور (نیوز رپورٹر) سعودی عرب میں پھیلنے والے مرس کرونا وائرس نے پاکستان کا رخ کرلیا۔ گزشتہ روز اس حوالے سے پہلا کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے اس کی تصدیق کیلئے سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مرس کرونا وائرس پایا جاتا ہے خصوصاً جو زائرین حج اور عمرہ سے واپس آتے ہیں تو ان میں مرس کرونا وائرس کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ شیخ زید ہسپتال میں 35 سالہ محمد خالد کو داخل کروایا گیا ہے جس میں مرس کرونا وائرس کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ مریض میں فی الحال ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں، مریض کو نمونیا ہے۔ مزید جاننے کیلئے سیمپل اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔
سعودی عرب سے مرس کرونا وائرس پاکستان منتقل، لاہور میں پہلا کیس سامنے آگیا، 35 سالہ شخص ہسپتال داخل
May 07, 2014