کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے دو مہروں میں فریکچر ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں پرویز مشرف کو طبی ماہرین نے فوری سرجری کی تجویز دی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرجری کیلئے ٹیکنالوجی اور مہارت موجود نہیں۔ پانچ رکنی نجی میڈیکل بورڈ کے مطابق دبئی، شمالی امریکہ یا یورپ سے سرجری کرائی جا سکتی ہے۔ دائیں اٹنگ اور کمر کے تفصیل معائنے کے بعد رپورٹ جاری کی گئی۔ مشرف کے طبی معائنے کیلئے تشکیل دیئے گئے نجی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ہاشمی، ڈاکٹر سرور جمیل، ڈاکٹر اظہر انعام، ڈاکٹر سہیل رفیق اور ڈاکٹر مظہر حسین شامل ہیں۔