بنکاک (اے پی اے/اے ایف پی) تھائی وزیر اعظم ینگ لک شناواترا اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے دفاع کے لئے عدالت پیش ہو گئیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی وزیر اعظم پر طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے ساتھ اپنی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ دیگر الزامات کے ساتھ ان پر چاول کی خریداری میں کرپشن کا بھی الزام ہے جس سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے خلاف ملکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس گروپ کا مؤقف ہے کہ ینگ لک نے 2011ء میں وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کو تبدیل کردیا تھا۔ اے پی پی کے مطابق فیصلہ آج متوقع ہے ۔بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر تھائی وزیر اعظم کو اقتدار سے محروم ہو نا پڑ سکتا ہے اور 5برس کیلئے سیاست سے باہر ہو جائینگے۔