تحریک انصاف نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار دادجمع کرادی۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق الطاف حسین کے بیان پر کارروائی کی جائے اور برطانیہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ان کی سرزمین کو اور شہریت کو استعمال کرتے ہوئے ایک شخص پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے برطانیہ اخلاقی طور پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس شخص کے خلاف کارروائی کرے ۔ تحریک انصاف الطاف حسین کی تقریر کو ان کے کارکنوں کو مشتعل کرنے والے الفاظ اور دشمن کی خفیہ ایجنسی سے مدد طلب کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...