ملتان (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور بھارتی ایجنسی راء سے مدد طلب کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کرا دی ہے حکومت سے توقع ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرے گی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن سے رابطہ کیا جائے اور کہا جائے کہ وہ مذکورہ تقریر کا نوٹس لے اور قانون کے تحت الطاف حسین کی تقریروں کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ وہ دوہری شہریت رکھتا ہے اور پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے مطابق کسی سیاسی جماعت کی سربراہی نہیں کر سکتا ۔