خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن: اقلیتی امیدواروں کا سانپ‘ چوہے جیسے نشان ملنے پرتحفظات کا اظہار

May 07, 2015

پشاور(آئی این پی ) خیبر پی کے میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ملنے والے انتخابی نشانات سے امیدواروں کی اکثریت ششدررہ گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور کے دفتر میں الیکشن کمشن کی جانب سے 125 مختلف نشانات کی فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں جس میں امیدواروں کے لیے گاجر، مولی، پاجامہ، بچوں کو دودھ پلانے والا فیڈر، بالیاں، مرغی، مگرمچھ، ایش ٹرے، گاجر، مولی، پاجامہ، سانپ اور چوہے جیسے نشانات بھی شامل ہیں۔ان نشانات پر بلدیاتی امیدواروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عجیب و غریب نشانات دیئے گئے ہیں اس سے ان کی الیکشن مہم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ اقلیتی امیدواروں کے لیے سانپ اور چوہے جیسے جانوروں کو بھی انتخابی نشان بنایا گیا۔ امیدواروں نے ان انتخابی نشان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ بلدیاتی امیدوار اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ وہ مہم کے دوران عوام کو انتخابی نشان کے حوالے سے کیا پیغام دے پائیں گے۔

مزیدخبریں