اسلام آباد (صباح نیوز) پلڈاٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی گڈ گورننس میں بہتری آئی ہے 25شعبوں میں حکومت کی کارکردگی بڑھی ہے خاص طور پر قدرتی آفات سے نمٹنا، میرٹ پر بھرتیوں اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے کارکردگی میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی گڈ گورننس کی شرح 2013-2014 میں 44 فیصد ہو گئی ہے جو کہ اس سے پہلے2012-2013 میں 39فیصد تھی اس رپورٹ کی تیاری کے لیے 25شعبوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھا گیا ہے تین شعبوں میں حکومت نے قابل قدر بہتری حاصل کی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں 38فیصد سے 62فیصد، میرٹ پر بھرتیوں کے شعبے میں 29فیصد سے 61فیصد اور خارجہ پالیسی کے شعبہ میں کارکردگی 48فیصد سے 62فیصد ہو گئی ہے۔ انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں 26فیصد سے 59فیصد امن و امان کے شعبہ میں 48فیصد سے 52فیصد قومی دفاع کے شعبہ میں 50فیصد سے 61فیصد، سرمایہ کاری دوست ماحول کے حوالے سے 43فیصد سے 50فیصد توانائی کی پیداوار کے حوالے سے 23فیصد سے 49فیصد ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے 38فیصد سے 48فیصد پبلک پروکیورمینٹ کے شعبہ میں 36فیصد سے 47فیصد ٹیکس کے شعبہ میں 40فیصد سے 45فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے شعبے میں 56فیصد سے 44فیصد تعلیم کے شعبے میں 48فیصد سے 42فیصد پانی کے ذخائر کے شعبے میں 56فیصد سے 42فیصد اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے 30فیصد سے 38فیصد ریگولیٹری باڈیز کی کارکردگی کے حوالے سے 38فیصد سے38فیصدغربت کے حوالے سے 25فیصد سے 37فیصد آبادی میں اضافے کے حوالے سے 33فیصد ماحولیات کے حوالے سے 36فیصد سے 32فیصد صحت کے حوالے سے 45فیصد سے 32فیصد یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے کے حوالے سے 47فیصد سے 32فیصد شفافیت کے حوالے سے 27فیصد اور غربت کے خاتمہ کے حوالے سے 22فیصد کارکردگی کی شرح ہو گئی ہے۔
حکومت کی گڈ گورننس بہتر، 25 شعبوں میں کارکردگی بڑھی: پلڈاٹ
May 07, 2015