کراچی سٹاک ماکیٹ میں مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘ سرمایہ کاری میں 1 کھرب 9 ارب سے زائد کا اضافہ

May 07, 2015

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33600-33700 اور 33800 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 9ارب سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.3 1فیصدزائد جبکہ52.76فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33925پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 305.64 پوائنٹس اضافے  سے 33839.28 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،  191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 9 ارب 72 کروڑ3 لاکھ50 ہزار581 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73 کھرب 54 ارب 23کروڑ 35 لاکھ 2 ہزار707 روپے ہو گئی۔  مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21 کروڑ 46 لاکھ24 ہزار 380 شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں4 کروڑ19 لاکھ 75 ہزار200 شیئرز زائد ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا مجموعی طور پر83کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 10 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس 58.58 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5655.49 بند ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ  پاکستان آئل  فیلڈز  لمیٹڈ  کے حصص میں ہوا جس کی قیمت  18.70روپے  بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.80 روپے کم ہو گئی۔

مزیدخبریں