میرپورٹیسٹ میں پاکستان پانچ سو ستاون رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ جاری ہے

May 07, 2015 | 17:30

میرپور کے شیربنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے تین سو تیئس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا،ابتدائی اوورز میں ہی شکیب الحسن نےپاکستان کپتان مصباح الحق کو بولڈ کردیا،انہوں نے نو رنز بنائے۔ اس کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق نے بنگالی بالرز کی خوب درگت بنائی دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں دو سو سات رنز جوڑے،،اظہر علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیرئر کی پہلے ڈبل سنچری اسکور کی ،انہوں نے بیس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے دو سو چھبیس رنز اسکور کیے جبکہ اسد شفیق ایک سو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،قومی ٹیم نے پانچ سو ستاون رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی ، جواب میں بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، تمیم اقبال چار اور مومن الحق تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،دونوں وکٹیں جنید خان نے حاصل کیں

مزیدخبریں