پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ کے دوسرے روز بھی سیاستدانوں، سینئر صحافیوں کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام کتاب میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ پہلے روز کتاب میلے میں 29,630 کتب فروخت ہوئیں۔ کتاب میلے کے دوسرے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت ملک کی معروف شخصیات بشمول ممبر پنجاب اسمبلی ماجد ظہور، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، صحافی حسن نثار، عطاء الرحمن، کالم نگار فرخ سہیل گوئندی ،کالم نگار سلمان عابد، پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس کے عہدیداران بشمول فرخ شہباز وڑائچ، حافظ ذوہیب طیب، نور الہدی ، روٹری کلب لاہور کینال کے صدر سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ ، دیگر نامور شخصیات ، ادیبوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلائ، طلباء و طالبات ، سول سوسائٹی اور تمام طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بوڑھے بچے اور معذور افرادکی بڑی تعداد نے بھی کتاب میلے میں بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن