لاہور (میاں علی افضل سے ) پنجاب پولیس کی بہترین کارکردگی کے باعث 2015ءکے مقابلے میں 2016ءکے پہلے 3ماہ میں وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔ وارداتوں کے کنٹرول کےلئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں، 3 ماہ میں قتل، اندھے قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، چوری سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور جرائم پیشہ عناصر افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں 2015ءکے پہلے 3 ماہ کے مقابلے میں 2016ءکے پہلے 3 ماہ میں وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر سینکڑوں وارداتیں کم ہوئی ہیںء2015ءمیں قتل کی 1ہزار 28 وارداتیں ہوئی جبکہ 2016ءمیں 985 قتل کی وارداتیں ہوئی اور 2015ءکے مقابلے میں 43 قتل کی وارداتیں کم ہوئیں، اندھے قتلوں کی 9، ریپ کی 93، گینگ ریپ کی 4، دوارن ڈکیتی ریپ کرنے کی 10، اغواءبرائے تاوان کی 9، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 888، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کی 298، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی 136، جانوروں کی چوری کی 108 جبکہ سینکڑوں وارداتوں میں کمی ہوئی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جرائم پر کنٹرول اور وارداتوں میں کمی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے جیسے جاری رکھا جائیگا۔
2015ئ/ رپورٹ