بھارتی ائرفورس کو ایک اور جھٹکا سخوئی طیارے بھی جواب دے گئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) لڑاکا طیاروں کے حوالے سے بحران کا شکار بھارتی ائرفورس کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ روس سے حاصل کردہ سخوئی لڑاکا طیارے بھی تکنیکی خرابیوں کا شکار رہنے لگے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس حوالے سے لوک سبھا میں بتایا کہ سخوئی طیاروں کو انجن کی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اپریل 2014ءسے اب تک 34 مرتبہ سخوئی طیاروں کو انجن اچانک خراب ہو جانے پر دوران پرواز محض دوسرے انجن کے ذریعے کریش لینڈنگ کرانا پڑی۔ واضح رہے کہ سخوئی ایم کے آئی 30 طیارہ 2 انجنوں پر پرواز کرتا اور ایف 16 طیاروں کے قریب سمجھا جاتا ہے۔
بھارت/ جھٹکا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...