کندھ کوٹ:کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کے 5 دہشت گردگرفتار

کندھ کوٹ (آن لائن) پولیس نے حساس ادارے کی معاونت سے افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد ریلوے ٹریک دھماکے، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورپولیس افسروں سمیت 26 بیگناہ شہریوں کی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ 126 شہریوں کو زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 12کلودھماکہ خیز بارودی مواد، 2 ہینڈگرنیڈ بم، 2 ڈیٹونیٹر، 1 ٹائمر، 2 ٹی ٹی پستول اورگولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا یہ دہشت گرد برہمداغ بگٹی کے کمانڈردہشت گرد لاگری گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاگری کمانڈر کو برہمداغ بگٹی ہدایت دیتا ہے۔ گرفتاردہشت گردجنہوں نے ضلع کشمورکندھ کوٹ اورجیکب آباد اورشہدادکوٹ اضلاع میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں دوسب کمانڈر محمد خان، صادق بگٹی، ماما بہادر، ڈاکٹر دلمراد اور فتح محمد شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دہشت گردی کی تربیت بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مددسے افغانستان میں حاصل کی۔ دہشت گرد اغوابرائے تاوان کی وارداتیں اورٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری میں ملوث ہیں جو ریلوے ٹریک اور اہم تنصیبات اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
5 دہشت گرد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...