”عمران خان جھوٹ بول کر صادق‘ امین نہیں رہے“ نااہلی کیلئے درخواست دائر

May 07, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائرکردی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے پر صادق امین نہیں رہے لہذاعدالت عظمیٰ ان کی بطور ممبرقومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردینے کے احکامات جاری کرے۔درخواست بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ قوسین فیصل مفتی کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میںعمران خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختےار کےا گےا ہے کہ لندن فلیٹس، بنی گالہ پراپرٹی کی ملکیت کے حوالے سے انہوں نے جھوٹا بےان دےا ،عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، جے آئی ٹی کو دباﺅ میں لانے کے لیئے بےانات دے رہے ہیں ، منفی بےان بازی کے ذریعے عمران خان کو کامےاب جمہوریت کے تسلسل کو ڈی ریل کرنے سے روکا جائے ۔
عمران / درخواست

مزیدخبریں