پولیس افسروں کی بطورگواہ عدم پیشی پر ملزموں کو بریت کا محفوظ راستہ مل رہا ہے : عدالتی مراسلہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمات میں پولیس افسروں کے بطور گواہ عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر قرار دیا ہے کہ پولیس افسروں کے گواہی کے لئے پیش نہ ہونے سے ملزموں کو بری ہونے کے لئے محفوظ راستے مل رہے ہیں اور عدالتوں میں بڑھتے ہوئے التواء کی بڑی وجہ بھی پولیس افسران ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سال دو ہزار دس سے سرکار بنام ارشد مسیح کے عنوان سے مقدمہ زیر التواء ہے ، مقدمہ کا چالان ساندہ پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جس میں ڈی ایس پی عمران کرامت، سب انسپکٹر شہباز احمد اور کانسٹیبل محمد ارشد مقدمہ کے گواہ ہیں۔ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو حکم دیا ہے کہ عدالت میں زیر التواء لڑائی جھگڑے میں زخمی کرنے کے مقدمہ کے گواہ ڈی ایس پی عمران کرامت اور ساندہ پولیس کے دو افسروں کو گرفتار کر کے نو مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن