کراچی تباہ اوربیماریوں کی آماجگاہ بن چکاہے ، شاہی سید

May 07, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کسی کو شہر پر مسلط کرنے کے بجائے کراچی والوں کی مرضی پر چھوڑا جائے،کسی قومیت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہیں،شہر تباہ اور بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کے بجائے خدارا اب کراچی والوں پر ترس کھایا جائے، اے این پی 7مئی کو شہید صادق خٹک اور ایمل زمان خٹک کی یاد میں جلسہ عام منعقد کرے گی جبکہ سانحہ 12مئی کی یاد میں کراچی پریس کلب میں سیمینار منعقد کیا جائے گا اور 21مئی کو شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام منعقد کریں گے جس سے پارٹی کے ،مرکزی صدر اسفند یار ولی خان خطاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو باچا خان مرکز میں کارکنان کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکرز اجلاس سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری اور تمام ضلعی صدور نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں