نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں افریقی باشندوں کے ساتھ نسلی منافرت کا سلوک جاری ہے۔ گزشتہ روز نئی دہلی کی میٹرو ٹرین میں بھارتی شہریوں نے 2 سیاہ فام عورتوں کو گالیاں دیں اور بس سے اتر جانے کیلئے کہتے رہے۔ مسلسل معلظات سن کر خواتین کو بھی غصہ آگیا اور وہ کھڑی ہوکر گالیاں دینے والوں کو ’’آئو لڑ لو میں تیار ہوں‘‘ کہتی رہیں۔ ایک خاتون نے احتجاجاً اپنی شرٹ اتار دی تاہم عملے نے اسے فوری ڈھانپ لیا مگر خواتین کو چھیڑنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی۔