راولپنڈی: مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کا مردم شماری ٹیم کو تفصیلات دینے سے گریز

راولپنڈی (اسرار احمد+ دی نیشن رپورٹ) راولپنڈی کے علاقے دھری حسن آباد میں شہید روڈ پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثوبیہ ستی نے مردم شماری ٹیم کو خاندان کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری ٹیم نے طارق آباد میں پولیس چوکی میں شکایت درج کرا دی ہے اور پولیس قانونی کارروائی کے لئے غور کر رہی ہے۔ پولیس نے تفتیش کیلئے مذکورہ ایم پی اے کے گھر پہنچ گئی اور رپورٹ پولیس افسروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمہ کے خلاف ہو سکتا ہے کارروائی ہو۔ ایم پی اے ثوبیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مردم شماری ٹیم کو تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے کیونکہ وہ اور انکے خاندان کے کچھ افراد یہاں نہیں بلکہ تحصیل کوٹلی ستیاں رہتے ہیں۔ ایم پی اے ثوبیہ نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی تفصیلات کوٹلی سیتاں میں رجسٹر کرائیں گی۔ لیکن ٹیم شناختی کارڈز دکھانے کیلئے اسرار کرتی رہی ٹیم نے میری بہن کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...