بجلی بندش میں اضافہ ‘ پانی گیس کی عدم دستیابی ‘ پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ میں دھرنا

لاڑکانہ+ راولپنڈی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا‘ گیس بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف لاڑکانہ میں دھرنا‘ خصوصی نمائندہ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ میں گیس، پانی کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کیخلاف دھرنا دیا۔ نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہ لاڑکانہ کیلئے الگ اور لاہور کیلئے الگ فیصلے ہیں۔ پانی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ عذاب میں مبتلا ہیں۔ پی پی نے کالا باغ ڈیم کیخلاف اوباڑو میں دھرنا دے کر آمروں کے خواب مٹی میں ملا دیئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کو سندھ کے پانی بجلی گیس پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ راولپنڈی میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ صادق آباد‘ کینٹ‘ ائرپورٹ سوسائٹی‘ گوالمنڈی اور متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق فیسکو کی طرف سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر اور کسانوں کو پریشانی کا سامنا ہے‘ بجلی کی بار بار بندش کیخلاف عوامی‘ سماجی اور شہری حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔ ملکہ ہانس سے نامہ نگار کے مطابق ملکہ ہانس میں بجلی کی مسلسل 10 گھنٹے سے زیادہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا‘ وولٹیج میں کمی کے باعث واٹر سپلائی سکیم بری طرح متاثر ہوئی۔ مساجد میں وضو کیلئے پانی بھی میسر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...