کابل (نےٹ نےوز) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ داعش حقیقت میں امریکہ کی پیداوار ہے۔ ننگرہار میں”مدرآف آل بم“گرانا بھی امریکہ اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق افغان صدر کا کہنا تھا انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ بغیر شناخت والے ہیلی کاپٹر پاک افغان سرحد کے قریب سپلائی بیگزگرارہے ہیں۔انہوں نے کہا جنگجوﺅں کے اثروررسوخ والے علاقوں میں مشکوک ہیلی کاپٹروں کی جانب سے سپلائی کا پہنچنا ایسا عمل ہے جس کا جواب امریکہ کوضروردینا ہوگا۔انہوں نے سوال کےا اےسا کےوں ہوا کہ حملے سے پہلے بےشتر داعش جنگجوﺅں نے خاندان سمےت علاقہ خالی کر دےا تھا۔
کرزئی
داعش امریکی پیداوار‘ ننگرہار پر بم گرانا دونوں کی مشترکہ کارروائی تھی: کرزئی
May 07, 2017