پیرس (اے این این) فرانس میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری صدارتی مباحثے میں صدارتی امیدوار میکرون نے لی پین پر واضح برتری حاصل کرلی۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اعتدال پسند نوجوان امیدوار ایمانیول میکرون پہلے اور قوم پرست میرین لی پین دوسرے نمبرپر رہیں۔میکرون کاروباری سرگرمیوں کے حامی اور لی پین تارکین وطن خصوصا مسلمان ملکوں سے لوگوں کی آمد کو روکنا چاہتی ہیں ۔ وہ فرانس کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی بھی وکالت کرتی رہی ہیں ۔فرانس کے صدارتی امیدوارمیکروں کی انتخابی مہم اورمالی امورسے متعلق ای میل ہیک ہونے کادعوی بھی سامنے آگیا۔میکروں کی ٹیم نے ہیکنگ کوامریکہ کی طرح فرانسیسی جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیدیا ہے۔
فرانس میں صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، آج ووٹ ڈالے جائیں گے
May 07, 2017