لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ضلعی عدلیہ نے پنجاب بھر میں جھوٹے مقدمات دائر کرنیوالوں کو سزاﺅں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سمیت پنجاب بھر کے جوڈیشل افسروں کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عائشہ رشید اعوان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنوری سال 2016ءسے فروری سال2017ءتک عدالتوں میں دائر کئے گئے جھوٹے مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائیں۔ جھوٹے ثابت ہونے درخواست گزاروں پر عائد جرمانوں کی تفصیلات طلب بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات طلب
ڈی جی ضلعی عدلیہ نے پنجاب میں جھوٹے مقدمات دائر کرنیوالوں کو سزاﺅں کی تفصیلات مانگ لیں
May 07, 2017