تحریک انصاف نے حکومتی امور میں مریم نواز کی مبینہ مداخلت پر وضاحت طلب کرلی

May 07, 2017

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی امور میں مریم نواز کی مبینہ مداخلت پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کا دفتر اور قومی دولت استعمال کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومتی امور میں مریم نواز کی مبینہ مداخلت پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کا دفتر اور قومی دولت استعمال کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ خط میں وضاحت طلب کی گئی ہے کہ مریم نواز کس حیثیت میں قومی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں جبکہ یہ بھی سوال کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے قومی سلامتی کے معاملات پر سرکاری موقف کیوں پیش کیا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ اکیس دنوں میں سوالات کی پوری وضاحت پیش کی جائے۔
وضاحت طلب

مزیدخبریں