تہران (اے ایف پی) ایران کے صدر حسن روحانی کو ایرانی میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے لکھنے پر تنقید بھاری پڑ گئی۔ ایرانی فوج کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق صدر روحانی نے انتخابی مباحثے کے دوران انقلابی گارڈز کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے تحریر کرنے اور جوہری معاہدے کے باوجود زیرزمین میزائلوں کے ذخائر کی نمائش کرنے پر شدید تنقید کی۔ فوجی ترجمان جنرل مسعود جزائری نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کا جوہری معاہدے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ جزائری نے صدارتی امیدوار پر زور دیا کہ ملک کے حساس عسکری اور دفاعی معاملات کے بارے میں متنازعہ بیانات دینے اور لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرنے سے باز رہیں۔
ایرانی صدر کو میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعروں پر تنقید بھاری پڑ گئی
May 07, 2017