کئی گھرانے اجاڑنے پرکلبھوشن کو پھانسی دی جائے: سردار گوپال سنگھ

May 07, 2017

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے تخریبی سرگرمیوں کی وجہ سے کئی گھر اجاڑے ہیں ،کئی بچوں کو یتیم بنانے والے بھارتی جاسوس کو فوری پھانسی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت 70 سال سے طاقت کا ہر حربہ استعمال کر کے بھی کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکا ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی آخری مراحل میں ہے ، کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگیا اور بے گناہ کشمیریوں کو بھارت فوج کے ظلم و ستم سے نجات ملے گی ،سکھ کمیونٹی کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔حافظ سعید انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان کی نظر بندی ختم ہو نی چاہیے، بھارت نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ایک ہی نہیں کئی کلبھوشن یادیو یہاں چھوڑ رکھے ہیں جن کی وجہ سے کئی گھر اجڑے ،ہزاروں بچوں یتیم اور کئی ماﺅں کی گودیں اجڑ ی ہیں اس لئے اس بھارتی ایجنٹ کو پاکستانی قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔ پوری پاکستانی قوم کی طرح سکھ کمیونٹی بھی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بھارتی جاسوس کو فوری پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ یہاں موجود دیگر بھارتی ایجنٹوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مدد مل سکے ۔ پاکستان ہمارے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے سے دنیا بھر میں رہنے والا ہر سکھ اس دھرتی سے پیار کرتا ہے اور اس دھرتی کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
سردار گوپال سنگھ

مزیدخبریں