فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) قاتل کی مقتول بن کر مخالفین کو پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی، نشاط آباد فیصل آباد میں مخالفین کو پھنسانے کیلئے بے گناہ شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے دو روز قبل نامعلوم شخص کو قتل کرکے ٹکڑے کردئیے۔ ملزم نے قتل کے بعد مقتول کی جیب میں اپنا شناختی کارڈ ڈال دیا۔ قتل کے بعد ملزم کی بیوی نے مخالفین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تحقیقات پر ملزم کی بیوی نے سچ اُگل دیا۔ ملزم کی بیوی نے بتایا شوہر کو مقتول ظاہر کرکے مخالفین کو پھنسانا چاہتے تھے۔ ملزم کے بھائی اور بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ملزم اور مقتول کے اہل خانہ کی تلاش جاری ہے۔
ملزم گرفتار