اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی‘ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر 388 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا اور وہ عمارتوں سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو تنظیموں کی جانب سے تاحال نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...