کسووال(نامہ نگار)تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاﺅں 24/14-L گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز کے بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، مکھیوں کے حملے سے 30 بچے ،ہیڈماسٹر اور 4 ٹیچر متاثر 6 بچے بیہوش ہوگئے۔
‘ریسکیو1122 کی بروقت کاروائی‘ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز میں ایک درخت کی ٹہنی پر شہد کی مکھیوں نے چھتا بنا رکھا تھا جو کہ اچانک درخت سے ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ جس سے شہد کی مکھیوں نے سکول میں موجود بچوں پر حملہ کردیا جس میں 30 بچے ، ہیڈ ماسٹراور 4 ٹیچر متاثر ہوئے ‘6 بچے بیہوش ہوگئے۔ ریسکیو1122 نے بروقت کاروائی کرکے بچوں کو طبی امداد فراہم کی۔
شہد کی مکھیاں/ حملہ
کسووال: مکھیوں کا حملہ‘ہیڈ ماسٹر‘4 اساتذہ 30طلباءسمیت متاثر‘ 4بیہوش
May 07, 2017