کراچی(صباح نیوز)سندھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی کا معاہدہ مکمل کرنے کے ساتھ ہی فوری طور پر پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع کردی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع کردی ہے جس سے50میگا واٹ کے ایک یونٹ کی آزمائشی جانچ مکمل کی جاچکی ہے اور چند روز میں 50میگا واٹ کے دوسرے یونٹ کی بھی آزمائش شروع کردی جائیگی۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے 100میگا واٹ بجلی رمضان سے قبل کے الیکٹرک کے سسٹم میں داخل کردی جائیگی۔
تاکہ رمضان میںکراچی کے صارفین کو لوڈشیڈنگ سے ریلیف دیا جاسکے۔علاوہ ازیں سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے اس پروجیکٹ کے لیے گیس کے حصول کا معاہدہ کئی ماہ سے زیرالتوا تھا۔