واشنگٹن ( آئی این پی ) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی سی پاسپورٹ کا آغاز ہوگیا اس موقع پر پاک امریکہ دوستی کے 70 سال کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ، پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری 70 سالہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، پاکستانی اور امریکی شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ، پاکستانی اور امریکی فنکاروں نے قومی دھنوں پر ٹیبلوز پیش کیے ، سٹالز پر تصاویر ، روایتی زیورات اور پاکستانی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ 70 سالہ تقریبات کا مقصد دنیا کو امن ، محبت اور دوستی کا پیغام ہے ۔ تقریب سے پاکستانی ثقافت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا ۔
70 سالہ تقریب
امریکہ : پاکستانی سفارتخانے میں ڈی سی پاسپورٹ کا آغاز، دونوں ملکوں کی دوستی کے 70 سال کی تقریب امن کا پیغام دیا : اعزاز چودھری
May 07, 2017