;نیازی‘ زرداری نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ سندھ‘ خیبر پی کے میں ترقی کے ریکارڈ قائم کرینگے : شہبازشریف

لاہور+ اوکاڑہ (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا تو سندھ اور خیبرپی کے میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال شب و روز عوام کی خدمت کی‘ باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائےں گے۔ جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل کئے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔ وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا شہبازشریف ایسے لیڈر ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔ انہوں نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن پر کامیابی سے عمل کیا۔ ملک میں ترقی کا تسلسل مسلم لیگ (ن) ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امور اور ملک کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف وفود اور منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا عوام ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کےلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ نیازی، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا۔ نیازی صاحب! آپ کے صوبے خیبر پی کے میں لیہ، وہاڑی جیسا کوئی ہسپتال ہے تو بتائیں۔ پنجاب کے ہر سرکاری ہسپتال کو مثالی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ہیلتھ کلچر تبدیل ہو چکا ہے، سرکاری ہسپتالوں کے ٹیسٹ مستند اور معیاری ہوتے ہیں، اعلیٰ کوالٹی کی ادویات ملتی ہیں۔ 26ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نجی انتظام کے ساتھ پیتھالوجی لیبز قائم کر رہے ہیں۔ پیتھالوجی لیبز میں43 سے زائد طبی ٹیسٹ تقریباً مفت ہوں گے، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبہ بھر میں نجی انتظام کے ساتھ پیتھالوجی لیبز کا قیام 3مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ نئی پیتھالوجی لیب کا انتظام وانصرام شفاف طریق کار کے بعد ملکی اور غیر ملکی بہترین پیتھالوجی لیبز کی انتظامیہ کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا جاپان کی معروف کمپنی ہٹاچی نجی انتظام وانصرام کے ساتھ ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ 24گھنٹے میں کسی بھی وقت سی ٹی سکین کرایا جا سکتا ہے۔ اب سی ٹی سکین مشین خراب ہوگی نہ ڈاکٹر، عملے کی غیرحاضری کا عذر ہوگا۔ انہوں نے کہا آج جنوبی پنجاب کے نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا۔ ہم نے جنوبی پنجاب کو 42فیصد ترقیاتی بجٹ دیا جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مزید برآں شہبازشرےف نے بلوچستان کے علاقے خاران مےں فائرنگ کے باعث جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کےلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت خاران میںجاں بحق ہونےوالے مزدوروں کے لواحقین کو 10 , 10 لاکھ روپے امداد دے گی۔ اگرچہ یہ مالی امداد کسی قیمتی جانی انسان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب اور صوبہ کے عوام خاران میں جاں بحق مزدوروں کے سو گوار خاندانوںکے غم میں شریک ہیں۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق امداد کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا پیغام مقامی ایم این اے چودھری ریاض الحق نے لواحقین تک پہنچایا۔ چودھری ریاض الحق نے مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں ہرممکن امداد فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا۔
شہبازشریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...