سیہون شریف(نامہ نگار)حضرت لعل شہبازقلندر ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں پولیس نے200 مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شھباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات دوسرے روز بھی سیہون میں جاری رہی ، شدید گرمی لاکھوں زائریںدرگاہ قلندر پر شدید گرمی میں ننگے پاﺅں دھمال ڈالتے ہوئے حاضری دیکر عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں شہر میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں کھلونوں ،کشمش اور مٹھائی کے اسٹالوں پر رش دکھائی دے رہے ہے مہنگائی عروج پر ہے،کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ سیہون میں سیکیورٹی انتظامات انتھائی سخت کردی ہیں، آئی جی سندھ پولیس نے کراچی سے مزید ایک ہزار پولیس کی نفری سیہون بھیج دی ہے، سیہون میں سیکیورٹی کے آٹھ زون اور چار ڈویژن بنائے گئے ہیں،لوگوں کی چیکنگ کی جارہی ہے، ایس ایس پی جامشورو پرویز علی عمرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں، قلندر لعل شہباز کی درگاہ کو دو زون میں تقسیم کرکے ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، درگاھ کے اندر آنے والے زائرین کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، خواتین زائرین کیلئے پچاس سے زائد لیڈی سرچر پولیس تعینات کئے گئے ہیں،درگاہ کے اطراف سے چالیس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ جیب کتروں اور بالیاں نوچنے والی خواتین کے گروہ سمیت دو سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں آزاد کیا جائے گا، درگاہ کے اطراف میں پولیس فورس رینجرز اور پاک آرمی کے جوان اور کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں، عرس مبارک کے دوسرے روز ہی شدید گرمی اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے زائرین وعقیدتمندوں کی واپسی سلسلہ شروع کردیا ہے۔
200 گرفتار
درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے اطراف سے 200 مشکوک افراد گرفتار
May 07, 2018