سیہون شریف (نامہ نگار)حضرت قلندر لعل شہباز ؒ کے عرس مبارک کو دوسرے روز شدید گرمی اور حبس کے باعث پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید 6ا زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں جھنگ کے رہائشی 50سالہ محمد مرید خان،وہاڑی کے رہائشی قاسم علی فیصل آباد کے رہائشی محمداشرف اورسید ساجد علی چیچا وطنی کے رہائشی محمد اقبال اور کراچی کے رہاشی عبدالغفار تھیم شامل ہیں عرس مبارک کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی ہے ۔سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیتیوٹ اف سائینسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک یا گرمی لگنے کی وجہ سے کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے تمام اموات مختلف بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے واقع ہوئی ہیں ۔صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے گذشتہ روز سیہون شریف پہنچ کر سندھ دہرتی کے عظٰیم صوفی بزرگ حضرت لعل شھباز قلندر پر حاضری دیکر پہولوں کی چادر چڑہائی اور عرس مبارک کے دوسرے روز کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر ہیٹ اسٹروک یا گرمی کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، عرس مبارک کے موقع پر شہر میں بڑی تعداد میں فری میڈیکل کئمپس، ہیٹ اسٹروک سینٹراور زائرین کی سہولت کیلئے ٹھنڈے پانی اور منرل واٹر کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
زائرین جاں بحق
لعل شہباز قلندرؒ کا عرس، شدید گرمی اور حبس سے مزید 6 زائرین جاں بحق
May 07, 2018