راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری مدنی نے کہاکہ خالق سے مانگنا شجاعت ہے اگر دے دے تو رحمت ہے نہ دے تو حکمت ہے مخلوق سے مانگنا ذلت ہے اگر دے دے تو احسان ہے نہ دے تو شرمندگی ہے اللہ پاک کی رحمت اس وقت نچھاور ہونا شروع ہو جاتی ہے جب بندہ اپنے رب کی بندگی، فرمانبرداری، طلب و رضا اور عجز و انکساری کا عملی نمونہ بن کر نفس کو مار لیتا ہے سمندر بہت بڑا ہے لیکن ہم اتنا ہی پانی لے سکتے ہیں جتنا ہمارے ہاتھ میں آتا ہے اسی طرح اللہ کی رحمتیں لا محدود ہیں لیکن ہم اتنی ہی پاتے ہیں جتنا ہمارا ایمان ہے اللہ کی رحمت کے حصول کا کہیں آسان طریقہ خشوع و خضوع کے ساتھ پانچ وقت نماز کی پابندی کی جائے جو کوئی پانچ وقت نماز پڑھتا ہے وہ اللہ پاک کی حفاظت میں ہوتا ہے اور جس کی اللہ پاک حفاظت کرتے ہیں اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آج کے پر آشوب دور میں اگر ہمارا ایمان پختہ ہے عقیدہ اور کردار صحیح ہے دل گناہوں کی سیاہ کاری سے پاک اور اللہ کے ذکر حب رسول ؐاور تلاوت کلام پاک سے منور ہے تو یقینا ہم اللہ پاک کی رحمت کے مستحق ہیں۔