لیکروس لیگ :امریکہ میں کھیل کا میدان اکھاڑے میں تبدیل

لاہور (سپورٹس ڈیسک )امریکہ میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی ریسلرز کی طرح ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ امریکہ میں ہونے والی لیکروس لیگ کے ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کرتھپڑوں، لاتوں اورگھونسوں کا استعمال کیا۔اس موقع پر میچ ریفریز نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرکے دوبارہ میچ شروع کروایا۔

ای پیپر دی نیشن