لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتام پاکستان کرکٹ کپ فیڈرل ایریاز نے خیبر پی کو 5وکٹوں سے ہرا کر جیت لی ۔ فیڈریل ایریاز نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ خیبر پی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.4اوورز میں252رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ فائنل میں خیبر پی کے کو 60رنز کا آغاز ملا تاہم بعدمیں آنے والے بلے باز وقفے وقفے سے آئوٹ ہو تے رہے ۔ خرم منظور 32‘شان مسعود 52‘کپتان محمد حفیظ 89‘اسرار اللہ چھبیس ‘عمر اکمل ایک ‘عادل امین 22‘حماد اعظم ایک ‘محمد عرفان جونیئر تین ‘محمد عرفان نمبر تین صفر اور ضیا ء الحق تین رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ حسان خان سترہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ عثمان خان نے تین ‘حسین طلعت نے دو ‘وقاص مقصود ‘عمیدآصف ‘رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ فیڈرل ایریازنے ہدف 41اوورز میں پانچ وکٹون کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ کپتان کامران اکمل 38‘عابدعلی سولہ ‘رضا علی ڈار انچاس ‘آغا سلمان ساٹھ ‘سعد نسیم اکاون رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ حسین طلعت دس اور عمید آصف اٹھارہ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ضیا ء الحق نے دو ‘محمد عرفان فو ر‘محمد حفیظ اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ عثمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ فاتح ٹیم کو 20لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ۔