ممبئی(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے پہلے ٹیسٹ کی خوشیاں ماندپڑنے لگیں، بھارت نے اپنے ’دوست‘ کے تاریخی مقابلے کا مزہ کرکرا کرنے کا پورا انتظام کرلیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی تو پہلے ہی شریک نہیں ہورہے جبکہ باقی 8 کھلاڑیوں کو بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قبل از وقت وہاں بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں ایشون، بھونیشورکمار، جسپریت بمرا، ایشانت شرما، اجنکیا راہنے، چتیشور پجارا، مرلی وجے اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ٹیسٹ سپیشلسٹ پلیئرز کو قبل ازوقت انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔