حکومت چلانا اناڑی اور مداریوں کا کام نہیں: رانا مبشر

May 07, 2018

کاہنہ(نامہ نگار )حکومت چلانا اناڑی اور مداریوں کا کام نہیں ہے ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور جو لوگ ہمارے ترقیاتی کاموں پر تنقید کرتے تھے وہ پانچ سال میں اپنے صوبے میں ایک میٹروں نہی چلا سکے ہماری حکومت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہماری حکومت نے پاکستان کو موٹر وے ، سی پیک جیسے منصوبے دیے ان خیالات کا اظہار رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ وونگ پی پی 159کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا۔جلسہ سے چیئرمین غیاث نبی، چیئرمین اشتیاق گل، چیئرمین ملک مسکین، چیئرمین ارشد رضا، چیئرمین حامد گجر ،صدر یوتھ وونگ یوسی 247 ضیاء جٹ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں