لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ریلویز سپورٹس بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر فرحان عبادت خان کا کہنا ہے کہ ہمارا محکمہ کسی بھی ریجن کو سپانسر کرنے کے لیے تیار ہے۔ محکموں کے قیام کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا تھا۔ آج کتنے محکموں کے پاس کھیل کے اپنے میدان موجود ہیں۔ پاکستان ریلویز کے پاس اپنا کرکٹ گراونڈ موجود ہے اور معیار کے لحاظ سے یہ گراونڈ لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراونڈ سے بہت بہتر ہے بلکہ ان دونوں میں دستیاب سہولیات کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔ آج جسطرح کے محکموں کو پیٹرنز ٹرافی میں کھیلنے کا حقدار قرار دیا گیا ہے کیا وہ ایک محکمے کے معیار پر پورا اترتے ہیں کیا انکی ملک بھر میں نمائندگی ہے کیا وہ پانچ گراونڈ رکھتے ہیں۔ کیا وہ اپنے پلئیرز کو سارا سال تنخواہیں دیتے ہیں۔ ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز ٹرافی میں حصہ لینے والے محکموں کے کردار اور انکی حیثیت کو واضح کرے۔ پاکستان ریلویز اپنے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہا ہے ہم اسے دوبارہ ماضی والے مقام پر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ بجٹ بڑھایا گیا ہے سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں اپنی کرکٹ ٹیم کو دوبارہ ملک کی اچھی اور مضبوط ٹیموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
کرکٹ بورڈ پیٹرنز ٹرافی میں حصہ لینے والے محکموں کے کردار کو واضح کرے، فرحان عبادت
May 07, 2018