لاس اینجلس (آن لائن) سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے خواتین پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کو بچانے کیلئے کسی معجزاتی امیدوار کی وقع نہ رکھیں او ر ایک با ر پھر عندیہ دیا ہے کہ انکا صدارت کیلئے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جیسا کہ کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں ۔ 54سالہ سابق خاتون اول کو لاس اینجلس میں خواتین کا امریکہ سمٹ کے نام سے ہونیوالی کانفرنس میں ایک راک سٹار کے طور پر استقبال کیا گیا جس میں تقریباً تمام خواتین شریک تھیں ۔ انکا کہنا تھا’’یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ کون ملک چلارہاہے،خواتین پر زور دیا کہ وہ خواتین کی ترقی کیلئے گھر اور کام کے مقامات سمیت جہاں بھی ہوں، کام کریں۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں ایک شخص کا انتظار نہیں کرنا چاہئیے کہ وہ آگر ہمیں بچائے گا،ہم نے باراک اوباما کیلئے ووٹ دیا اور انہوں نے نسل پرستی کو ختم نہیں کیا ۔ اوباما نے پارک لینڈ فلوریڈا میں ایک ہائی سکول میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فائرنگ کے واقعہ میں 17طلباء اور عملے کے ارکان کی ہلاکت کے بعد بندوق کے تشدد کیخلاف اٹھنے والے نوجوان امریکیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کانفرنس کے دیگر شرکاء میں اداکارہ جینی فونڈا اور ترانا برکے شامل تھیں جو#Me Too تحریک میں اہم شخصیت تھیں جو کہ ہالی ووڈ موگول ہاروے ونسٹین کیخلاف جنسی تشدد کے الزامات کے سلسلے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
خواتین امریکہ کو بچانے کیلئے کسی معجزاتی امیدوار کی توقع نہ رکھیں،مشیل اوباما
May 07, 2018