ملتان(شوبز ڈیسک) مودی سرکار پر تنقید کی وجہ سے بھارتی اداکار پرکاش راج کو فلم انڈسٹری سے باہر کردیا گیا۔خود کو سیکیولر ملک کہنے والی مودی سرکار در حقیقت شدت پسند نظریات کی ترجمان ہے جس کا اندازہ بھارت میں آئے دن رونما ہونے والے واقعات اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے اور اسی انتہا پسندانہ سوچ اور عدم برداشت کی وجہ سے کئی بھارتی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلموں میں ولن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار پرکاش راج کو بھی نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے ہی دور کردیا گیا۔