سہون (نامہ نگار) حضرت لال شہباز قلندر کے 766 ویں عرس مبارک کے پہلے دن سگھڑ کچہری منعقد کی گئی جس میں سگھڑوں نے ڈور بیت‘ وائی‘ پہیلی اور لوک ادب کی دیگر صنفیں پیش کیں جبکہ سندھ کے نامور بانسری نواز غوث بخش بروہی نے بانسری کی دھنوں پر د شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ کچہری میں جن نامور سگھڑوں نے شرکت کی ان میں اعجاز کلھوڑو‘ فیاض مہیسر‘ سوبھارو بھٹی‘ فقیر تاج‘ قادر بخش منگی‘ غلام رسول سولنگی‘ رحمت اللہ ‘ ممتاز علی ‘ محمد صالح بگھیو اور دیگر شامل تھے۔ کچہری میں ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی ‘ اسسٹنٹ کمشنر سہون شریف نور احمد کھڑو‘ اسسٹنٹ کمشنر ہالا غلام شبیر جسکانی‘ اسسٹنٹ کمشنر دادو محمد علی لنڈ نے رسالے (می رقصم) کی رونمائی کی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے خطاب کیا۔
حضرت لال شہباز قلندرؒ کے عرس پر سگھڑ کچہری کا انعقاد
May 07, 2018